سگریٹ کا آدھا پیکٹ فروخت کرنے پر 5ہزار ریال جرمانہ
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
جدہ ... متعدد سرکاری اداروںکی نمائندہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سگریٹ کا آدھا پیکٹ فروخت کرنے پر 5ہزار ریال اورہاتھ سے ملائے گئے شیشے کے تمباکو کی فروخت پر 30ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔ کمیٹی کے اہلکاروں نے جدہ شہر کی دکانوں اور قہوہ خانوں پر چھاپے مارے۔ مکہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں وزارت صحت ، امن عامہ اور جدہ میونسپلٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی نے تمام دکانوں پر پابندی لگائی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سفید اور سیاہ دو رنگوں میں تیار کرائیں۔ دکان کے شیشے کو پوری طرح سے کلر کروائیں۔ خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔