Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرنسی تمام پڑوسی ملکوں سے پیچھے

اسلام آباد...ڈالر کی قدر میں ہونے والے ہوشربا اضافے سے پاکستانی روپے کی قدر کم ہوکر تمام پڑوسی ممالک سے پیچھے رہ گئی ۔پاکستان روپے کی قیمت افغانی،نیپالی، ہندوستانی اور بنگلہ دیشی کرنسی سے بھی کم ہوگئی ۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک افغانی روپے کی قیمت ایک روپے70پیسے،نیپالی روپے کی قیمت ایک روپے30پیسے تک پہنچ چکی ۔صرف سری لنکا وہ واحد ملک ہے جس کی کرنسی پاکستان سے کم قیمت ہے۔85پیسے دے کر ایک سری لنکا روپیہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم کے اضافی اخراجات حکومت برداشت کرے گی
 

شیئر: