Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے قانونی ٹیم کی ملاقات

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی قانونی ٹیم نے جیل میں اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ حارث اور امجد پرویز سمیت 5 رکنی قانونی ٹیم نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے بھی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف قانونی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ وکلا کی ملاقات جمعرات کو طے تھی تاہم جیل حکام کی جانب سے ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔
 

شیئر: