Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن میں محفوظ ماحول فراہم کرینگے ،فوجی ترجمان

راولپنڈی...پاک فوج نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ ، منصفانہ اورشفاف طریقے سے استعمال کریں ۔ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں آرمی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220اور245کے تحت معاونت طلب کی ہے تاکہ محفوظ ماحول میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ممکن ہو سکیں۔افواج پاکستان اس فریضہ کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے غیر جانبدار طریقے سے سر انجام دیں گے ۔پاک فوج عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی ۔ پاکستانیوں کو پیغام میں مزید کہا گیا کہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف طریقے سے استعمال کریں اور اس راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ سے متعلق ہیلپ لائن 1135پر رابطہ کریں ۔
مزید پڑھیں:کراچی والو کا موڈ کیا ہے؟
 

شیئر: