Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بمبل بی“ کا ٹریلر

ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچرفلم ”بمبل بی“ کاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر تی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاءسے زمین پرآنے کے بعد اب اپنے نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو پسند آئیں گی۔102ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماﺅنٹ پکچرز کے تحت21دسمبر کوامریکی سینما ﺅںکی زینت بنے گی۔
 
 
 

شیئر: