Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس شوکت کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے ،فوجی ترجمان

 
راولپنڈی ... پاک فوج نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی ادارے پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کے لئے کہا ہے۔آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بیان میں چیف جسٹس سے درخواست کی کہ سچائی جاننے کے لئے الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے پاکستان کے اہم ریاستی اداروں عدلیہ اور انٹیلی جنس ایجنسی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ریاستی اداروں کے تشخص اور ان کی ساکھ کی حفاظت کرنے کے لئے ان الزامات کی تحقیقات کروائی جائیں اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے۔
 مزید پڑھیں:عدلیہ پر کوئی دباو نہیں،جسٹس شوکت کے بیان کا جائزہ لینگے،چیف جسٹس

شیئر: