Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوری لوگوں سے نہیں مافیا سے مقابلہ ہے ،عمران

کراچی... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں زرداری اورپنجاب میں شریف خاندان کا قبضہ ختم کرائیں گے۔ ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں۔ منی لانڈرنگ مافیا سے ہے۔ ملک کا پیسہ باہرلے جاکر ملک کو مقروض کردیا گیا۔ بلاول ہاو س کے ارد گرد کے گھر بندوق کے زور پر خالی کرائےں گے۔ کراچی کے لوگو، اگر فوج نہ ہوتی تویہاں امن کیسے ہوتا۔یہاں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس نہیں کرسکتی تھی۔مزار قائد سے متصل گراو نڈ باغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عالمی سازش کے تحت منفی پرو پیگنڈاکیا جارہا ہے۔ہماری فوج کے خلاف یہ سازش ہمارے ملک کے خلاف ہے۔ یہ لوگ کہہ رہے ہیں الیکشن میں فوج دھاندلی کر ا رہی ہے۔ ہندوستان کے میڈیا کو ایک دم بڑی فکر ہو گئی ۔میں ہندوستانی میڈیا سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو اتنی فکر کیوں ہے۔نواز شریف بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو خوش کر رہا ہے۔نواز شریف نے ہمیشہ پاکستانی فوج کو بار بار بدنام کیا۔ن لیگ اور پی پی نے مل کر ملک کا دیوالیہ نکال دیا ۔10 سال پہلے دونوں نے چارٹر آف ڈ یموکریسی سائن کیا تھا۔ وہ چارٹر آف کرپشن تھا۔ باری باری کرپشن کی نورا کشتی تھی۔ اب10سال بعد دیکھ لیں پاکستان کا کیا حال ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اڈیالہ میں اور کمرے بن رہے ہیںکیونکہ اب ایک کے بعد دوسرا آ رہا ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ باشعور لوگ رہتے ہیں۔ اپنی تقدیر بدلنے کا موقع کبھی کبھی کسی قوم کو ملتا ہے۔ سارا پاکستان یاد رکھے، یہ وقت پھر نہیں آئے گا۔ پختونخوا میں غربت آدھی ہو گئی ۔ آج سارے پاکستان میں بہترین پولیس کا نظام کے پی کا ہے۔فخر سے کہتاہوں کہ سب سے زیادہ ترقی کے پی نے کی ہے۔ عزیر بلوچ کو سندھ پولیس تحفظ دیتی تھی۔ عابد باکسر آج کہہ رہا ہے شہبازشریف مجھ سے لوگوںکو قتل کراتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو خدا نے سارے پاکستان کوموقع دیا ہے۔ ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں، مافیا سے ہے۔ یہ منی لانڈرنگ کرتے تھے۔ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتے تھے۔ انہوں نے پیسہ باہر لے جا کر ملک کو مقروض کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ6 ہزار ارب پاکستان پر قرضہ10 سال پہلے تھا۔ اب28ہزار ارب قرضہ ہے۔ یہ پیسہ کہاں گیا، کیا ڈیم بنے یا قرضہ اترا۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ چڑھا۔ آپ اس کی قیمت مہنگائی سے ادا کریں گے۔ قرض خواہ مطالبہ کریں گے کہ ٹیکس لگاو۔ہر چیز کی قیمت بڑھاو ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مطابق چوری کرنی ہے تو بڑی کرو۔ پیغام ہے کہ چوری بڑی کرو گے تو کوئی نہیں پکڑ سکتا۔ اربوں چوری کرو گے تو ائیر کنڈ یشنر ملے گا اور ٹی وی بھی لگا کر دیں گے۔ 300ارب چوری کرکے ملک سے باہر لے جا کر مظلوم بنے ہوئے ہیں۔ سارا پاکستان یاد رکھے، یہ وقت پھر نہیں آئے گا۔ اپنی تقدیر بدلنے کا موقع کبھی کبھی کسی قوم کو ملتا ہے۔ پہلی مرتبہ اس قوم کو خدا نے موقع دیا ہے کہ لمبی اندھیری رات ختم کردیں۔نئی صبح لائی جاسکتی ہے اور نیا پاکستان بنایا جاسکتا ہے۔پچیس تاریخ کو آپ نے یہ نہیں دیکھنا کہ امیدوار کون ہے۔ دوستیاں اور رشتے داری نہ دیکھیں، نظرئیے کو ووٹ دیں۔ 
مزید پڑھیں:ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی

شیئر: