Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک بھر میں انتخابی مہم آج رات ختم ہوگی

اسلام آباد .. ملک بھر میں انتخابی مہم پیر کی رات 12بجے ختم ہو رہی ہے ۔پولنگ اسٹیشنوں کا کنٹرول پاک فوج ،رینجراورپولیس سنبھال لے گی۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 182 تحت انتخابات سے 48گھنٹے قبل ا نتخابی مہم ختم کرنا قانون کا تقاضا ہے۔خلاف ورزی پر امیدوار کو 2سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے ۔امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پولنگ سے 2دن قبل پولنگ اسٹیشن فوج اور سیکیورٹی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے غیر جانبدار رہنے کا حلف لیا گیا ہے۔ بیلٹ پیپرز ،بیلٹ باکس سمیت دیگر سامان پاک فوج کی زیر نگرانی انتظامیہ اور پولنگ عملے کے حوالے کیاجائے گا۔الیکشن کمیش نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ پولنگ کے دن کسی کو اسمارٹ فون یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ۔ دریں اثناءالیکشن کمیشن نے خبر دار کیا ہے کہ جن علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جائے گا ۔ ان حلقو ں میں انتخابات کالعدم قرار دئیے جا سکتے ہیں ۔ جعلی ووٹ ڈالنے پر بھی قید اور جرمانے کی سزا ہوگی ۔
مزید پڑھیں:قیادت کی تبدیلی کا وقت آگیا،فضل الرحمان

شیئر: