Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل کی حالت خراب‘ نواز شریف کا جیل میں مزید رہنا خطرناک

راو پنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معاینہ کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ان کا مزید جیل یں رہنا طبی طور پر خطرناک قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا مزید جیل میں رہنا خطرناک قرار دیا ہے۔ ڈاکٹرز نے معاینے کے دوران تصدیق کی کہ 2 سال قبل نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارت سرجری ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کے دل کی حالت بہت خراب ہے جس کی وجہ سے جیل میں مزید رہنا ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
 
 

شیئر: