Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف پر ڈیل کا الزام شرمناک

اسلام آباد ...مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کےخلاف میڈیا کا مخصوص حصہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلا کر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے،جس نے بیماری کی حالت میں اسپتال جانے سے انکار کیا ۔ اس پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے۔منگل کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد کسی جماعت کے پارٹی قائد کےخلاف منفی مہم کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد مسلم لیگ کے ووٹرز کو پریشان کرنا ہے۔ نواز شریف عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر متنازعہ فیصلے کے باوجود اڈیالہ جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو تمام منفی پروپیگنڈے دم توڑ جائیں گے۔ ووٹ کو عزت دو کا تاریخی فیصلہ آئے گا۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے مجھے چکر دیا

شیئر: