Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 ہزار 570 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا

کراچی: الیکشن 2018ءکےلئے 12 ہزار 570 امیدواروں کی قسمت کا آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146 ہے جن کے حق رائے دہی استعمال کرنے سے انتخابی امیدواروں کو اسمبلیوں میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ووٹ ڈالنے کیلئے 85 ہزار 252 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 41 ہزار 132 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ووٹنگ کےلئے الیکشن کمیشن نے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جن میں قومی اسمبلی کے لئے سبز اور صوبائی اسمبلی کےلئے سفید بیلٹ پیپر مختص کیا گیا ہے۔ امسال ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیلٹ پیپر میں سیکورٹی فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی ملازمین کی بڑی تعداد کو انتخابی ڈیوٹی دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔
 

شیئر: