Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولنگ اسٹیشنوں پر رش‘ مولانا فضل الرحمان نے بھی ووٹ ڈالا

کراچی: ملک بھر میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ میں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ کئی علاقوں میں سیکڑوں افراد علی الصباح گھروں سے نکلے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے وقت سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچ چکے تھے۔ عوام اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور قائدین نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے آبائی گاﺅں عبدالخیل پنیالہ میں ووٹ ڈالا جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جو اہل کے سپرد کرنا ضروری ہے۔ اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ووٹ دینے سے ملک کے مستقبل کا بہتر فیصلہ ہوگا۔ ووٹر اپنے اور ملک کے لیے دیانت دار امیدوار کا چناﺅ کرے ۔
 
 

شیئر: