Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ: خودکش حملے میں ہلاکتیں 28 ‘ اضافے کا خدشہ

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے اولے افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی کارروائی کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ سول اسپتال کے طبی ذرائع کے مطابق 28 افراد خودکش حملے میں شہید ہوئے ہیں جبکہ 20 سے زیادہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جن میں سے 10 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی سمیت 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
 
 

شیئر: