Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھی رات گزر گئی حتمی نتیجہ نہیں ملا،بلاول

  کراچی ...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آدھی رات سے زیادہ گزر گئی ۔ مجھے کسی بھی ایسے حلقے سے ایک بھی حتمی نتیجہ نہیں وصول ہوا ۔ جہاں سے خود الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میرے امیدوار شکایت کر رہے ہیں کہ ملک کے کئی حصوں میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ ا سٹیشنوں سے نکال دیا گیا ۔ یہ ناقابلِ معافی اور اشتعال انگیز ہے ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔ انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ الیکشن کمیشن کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔پی پی پی کے پولنگ ایجنٹس کو نتائج نہ دے کر کیا نتیجہ نکالنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ دریں اثناء قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی۔ الیکشن نتائج کے حوالے سے اہداف حاصل نہیں کر سکے۔ فارم 45جاری نہ کرنے سے الیکشن پر شکوک و شبہات بڑھ گئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس میں صورت حال کا جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: ن لیگ نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے

شیئر: