Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی میں عہدوں اور وزارتوں کا کھیل شروع

اسلام آباد:  ملک بھر میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے حیران کن مگر توقع کے مطابق نتائج آنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے امیدوار اعلیٰ عہدوں اور وزارتوں کے لیے سامنے آ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے پاس وفاق کے علاوہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔ جس کے بعد اب پارٹی میں وزرائے اعلیٰ اور اہم وزارتوں کے امیدوار بھی اپنے پرتول رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی،علیم خان اور فواد چودھری وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر عاطف خان اب وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نظر وفاقی وزارت داخلہ پر ہے ، شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نیشنل سیکورٹی ڈوژن کی خواہشمند ہیں جب کہ اسد عمر کو عمران خان پہلے ہی وزیر خزانہ نامزد کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں بلاول بہت پیچھے

شیئر: