Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوبارہ گنتی میں خواجہ آصف جیت گئے

  سیالکوٹ....عام انتخابات 2018میں حلقہ این اے 73سیالکوٹ سے سابق وزیر خارجہ خواجہ  آصف نے دوبارہ گنتی کے بعد پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کو شکست دیدی ۔پہلی خبر آئی تھی کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ میںتحریک انصاف کے عثمان ڈار ایک لاکھ 13 ہزار 453 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے خواجہ آصف نے ایک لاکھ 12 ہزار 717 ووٹ حاصل کئے۔لیگی امیدوار خواجہ آصف کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی ۔ غیر سر کاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق خواجہ آصف محمد نے 116917ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی ۔ تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے 115464وو ٹ حاصل کئے ۔
مزید پڑھیں:الیکشن چرا لئے گئے ،نواز شریف

شیئر: