Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کی کابینہ میں کون شامل ہوگا؟

اسلام آباد۔۔۔تحریک انصاف نے   عام انتخابات میں واضح برتری حاصل ہونے کے بعد    حکومتی عہدوں اور وفاقی کا بینہ  کی تشکیل کیلئے  10اہم ناموں پر غور شروع کردیا۔شاہ محمود قریشی  وزیر خارجہ  کے لئے مضبوط امید وار ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی خواہشمند ہیں۔   قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور  ہیں ۔ تحریک انصاف  وفاقی  وزیر داخلہ کے لئے خیبر پختو نخوا  کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نام پر غور کر رہی ہے۔ اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کے متعلق عمران خان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں۔ شیخ رشید کو وزارت ریلویز دئیے جانے  پر غور ہو رہا ہے۔ ملک امین اسلم  کو مشیر برائے ماحولیات کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کیلئے زرتاج گل کا نام آگے ہے۔اس کے علاہ مخدوم خسرو بختیار، مراد سعید ، سینیٹر چو ہدری سرور، عامر لیاقت اور شہریار آفریدی کو وفاقی کابینہ میںلئے جانے کاامکان ہے۔  فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان مل سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی،علیم خان اور فواد چوہدری وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں ۔ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر عاطف خان اب وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نظریں وفاقی وزارت داخلہ پر ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی خواہشمند ہیں۔  

شیئر: