Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21 ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا

کراچی:  رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن آج جمعہ کے روز ہوگا۔ یہ تاریخی لمحہ رات 10 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں دکھائی دینے والا چاند گرہن یورپ، ایشیا، افریقا، آسٹریلیا، ساؤتھ امریکا، پیسیفک، انڈین اوشین، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا میں بھی دکھائی دے گا۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق ہفتہ 28 جولائی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر چاند جزوی گرہن کی زد میں ہو گا جبکہ رات ایک بج کر 22 منٹ پر مکمل اور انتہائی نمایاں چاند گرہن ہو گا، 21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا اختتام صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہو گا، چاند گرہن کا شروعات سے اختتام تک دورانیہ 103  منٹ پرمحیط ہوگا۔ چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ6گھنٹے ایک منٹ کے لگ بھگ ہو گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -انتخابات کا معیشت پر فوری اثر

شیئر: