Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا تیسر اکھلاڑی حکمرانی کے لیے تیار

کراچی:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دنیا کے تیسرے کھلاڑی حکمران ہوں گے۔
1992ء میں کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان 22سالہ جدوجہد کے بعد پاکستانی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ ان سے پہلے بھی سیاست میں کامیابیاں حاصل کرنے والے کئی کھلاڑی تاریخ میں اپنا نام درج کرا چکے ہیں۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ان میں سے 2 تواپنے ملکوں کے صدر ہیں۔
افریقا کے بہترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے جارج وی نے 14 سال قبل ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور گزشتہ سال لائبیریا کے صدر منتخب ہوئے۔ ’جوڈو‘ میں روس کے واحد 8th ڈان بلیک بیلٹ ولادی میر پیوٹن بھی اپنے ملک کے صدر بنے ۔
دنیاکے کامیاب ترین باکسرز میں شمار کیے جانے والے فلپائنی مینی پاکیو،ورلڈکپ 1994ء کے فاتح برازیلی فٹبالر روماریو،آسٹریلوی گلین لیزارس اپنے ملکوں میں سینیٹ کی نشست پانے میں کامیاب ہوئے، نیوزی لینڈ کو ویمنز رگبی ورلڈکپ 1998ء جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والی لوئیسا وال رکن پارلیمان ہیں۔ پارٹی میں بھی ان کو مرکزی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے ۔
سابق امریکی صدرگیرالڈ فورڈ جوانی میں ایک باصلاحیت فٹبالر کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن کبھی ملک کی نمائندگی نہیں کی،بھارت میں بھی رکن پارلیمان منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی طویل فہرست موجود ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -21 ویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن آج ہوگا

شیئر: