Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 نشستوں پر دوبارہ انتخاب ہوگا

اسلام آباد:   ملک میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے کے مطابق ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن جیتنے والے امیدواروں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے جو امیدوار ایک سے زائد حلقوں سے کامیاب ہوئے ہیں، ان کی خالی ہونے والی تقریباً 50 نشستوں پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے گا۔
قواعد کے مطابق ایک سے زائد حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ایک نشست رکھنا ہوگی اور باقی نشستیں چھوڑنا ہوگی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں اور انہیں 4 نشستیں چھوڑنا ہوںگی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان 2 حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں، انہیں بھی ایک نشست خالی کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تجویزمسترد کیے جانے کی وجہ سے عام انتخابات میں امیداوارںکے ایک سے زائد نشستوں سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے رجحان کو فروغ ملا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی گئی تھی کہ ہر امیدوارکو زیادہ سے زیادہ 2 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جائے اور اگرکوئی سیٹ خالی چھوڑے تو خالی نشست پر دوبارہ انتخاب پرجتنے اخراجات آئیں وہ نشست چھوڑنے والا امیدوار ادا کرے تاہم اسے اہمیت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -عمران خان نے بھٹو کا ریکارڈ توڑ دیا

شیئر: