Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہزادے کا روپ دھارنے والے عراقی نے کیا کیا؟

ریاض۔۔۔۔۔ملائیشیا کے حکام نے سعودی شہزادے کا روپ دھارنے والے عراقی پناہ گزیں کی تلاش کا عمل تیز کردیا۔ عراقی پناہ گزیں نے ملائیشیا کے شہریوں کو تخئیلاتی تنخواہوں والی ملازمتیں دلانے کے سبز باغ دکھاکر ان سے پیسے اینٹھ لئے۔ ملائیشیا دی سن ڈیلی اخبار نے یہ رپورٹ شائع کرتے ہوئے واضح کیا کہ عراقی پناہ گزیں عمر کے پانچویں عشرے میں ہے۔ اس کے پاس پناہ گزینوں کی ہائی کمشنری کا کارڈ ہے۔ اس نے ملائیشیا کے شہریوں کے سامنے خود کو سعودی شہزادہ بتایا ہوا ہے۔ وہ بھاری تنخواہوں والی ملازمتیں دلانے کے بہانے 18سے زیادہ خواتین و حضرات سے بھاری رقمیں لیکر روپوش ہوگیا۔ ملائیشیا کی پولیس نے اس کی تلاش لا عمل تیز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -داخلی عازمین کو لو لگنے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کرلیں، رابطہ کونسل

شیئر: