Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم خان نے ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کر دیا

لاہور...تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے حلقہ این اے 129سے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ۔عبد العلیم خان نے اپنے وکیل انیس ہاشمی ایڈووکیٹ کے توسط سے ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضیٰ کے پاس اپنی درخواست جمع کرائی جسے منظور کر لیا گیا ۔ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کےلئے دونوں جماعتوں کے امیدواروں کو ہفتہ کے روز طلب کر لیا ۔حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد4لاکھ4ہزار802ہے جن میں سے 2لاکھ18ہزار414ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 3709ووٹ مسترد کئے گئے ۔کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق نے 1لاکھ3ہزار21جبکہ عبد العلیم خان نے 94ہزار879ووٹ حاصل کئے۔دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی، عابد شیر علی اور پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:معاشی مسائل عمران کے منتظر ہیں،بلوم برگ

شیئر: