Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب سے4 آزاد ارکان تحریک انصاف میں شامل

  اسلام آباد... پنجاب میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 4 ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔۔ کبیروالا سے حسین جہانیاں گردیزی، لیہ سے سید رفاقت حسین شاہ اور بشارت رندھاوا جبکہ ڈی جی خان سے حمید پتافی نے بنی گا لہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ا س موقع پر تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 123 جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 129 ہے۔4 آزاد امیدواروں کی شمولیت سے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 127 ہو گئی۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ پنجاب کے تمام آزاد ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں۔میراجکا م29 آزاد ارکان سے رابطہ کرنا ہے۔وزیراعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔
مزید پڑھیں:منیر کمال کو نیا گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان
 

شیئر: