Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند گرہن کے موقع پر دولہا کا مثالی عمل ، باجماعت صلاة الخسوف اداکی

حائل.... رواں صدی کے سب سے بڑے چاند گرہن کے موقع پر دولہا نے اپنی شادی کی تقریب منسوخ کرکے مہمانوں کے ساتھ نماز خسوف ادا کی ۔ سبق نیوز کے مطابق شادی ہال میں باجماعت نماز خسوف کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے لوگوں نے بے حد سراہا ۔ حائل ریجن میں فہد العنزی نے اپنی شادی کے دن جب ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا یہ اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا کہ شادی کی تقریب کی تمام رسومات ختم کرکے ہم باجماعت نماز خسوف ادا کریں گے ۔ دولہا کے اعلان کے فوری بعد ہال میں صفیں بچھا دی گئی اور حاضرین نے انتہائی خشوع و خضوع سے باجماعت نماز خسوف ادا کی بعدازاں امام نے چاند گرہن کے حوالے سے خطبہ دیا ۔ مہمانوں نے انتہائی سادگی سے شادی کی تقریب منعقد کرنے پر جوڑے کو دعاﺅں کے ساتھ رخصت کیا ۔ 

شیئر: