Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی

  اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی ۔ نگراں حکومت نے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کے بائیں بازواورسینے میں تکلیف سامنے آئی ہے۔ جیل کے ذرائع کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹروںنے نواز شریف کے بائیں بازواورسینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ان کامعائنہ کیا اور انہیں فوری سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی ای سی جی اوربعض ٹیسٹ کئے۔ جیل ذرائع کے مطابق بلڈ ٹیسٹ میں نوازشریف کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی ۔ دونوں بازوں میں شدید درد ہے۔ ای سی جی بھی غیرتسلی بخش ہے۔نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے بتایا کہ نگراں حکومت نے نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔ سابق وزیراعظم پمز اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے شہباز کو کیا مشورہ دیا؟
 

شیئر: