Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کی خواہش، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان

نئی دہلی: ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہند، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہش مند ہے۔ ذرائع کے مطابق رویش کمارنے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی آنے والی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور علاقے میں قیام امن کےلئے کام کرےگی۔ ترجمان ہندوستانی وزارت خارجہ رویش کمار نے کہا کہ ہند امید کرتا ہے کہ نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم، پرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک بنانے کیلئے تعمیری کام کرے گی۔ پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا جو کہ خوش آئند امر ہے۔ نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے ۔
 

شیئر: