Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگشت شہادت مملکت کی قدیم تاریخ کی شہادت

میلبورن ....سعودی عرب 10ہزار جھیلوں والی سرزمین ہے۔ اسکی تاریخ 88ہزار برس پرانی ہے۔ ان حقائق کا اظہار 2016ءکے دوران صحراءالنوفود کے ایک غار سے ایک انسان کی انگشت شہادت کی متحجر ہڈی دریافت ہونے کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس انگشت شہادت کی عمر 85ہزار سے 88ہزار برس پرانی ہے۔ سائنسدانوں کے حلقوں میں اس انکشاف نے دھوم مچا رکھی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سائنسدانوں کو اب بنی نوع انساں کی تاریخ از سر نو تدوین کرنا پڑیگی کیونکہ 88ہزار برس قبل جزیرہ عرب میں کسی انسان کی موجودگی کی دریافت کا مطلب یہ ہے کہ بنی نوع انساں کی دریافت شدہ سرگرمیوں سے 20ہزار سال قبل جزیرہ عرب انسانوں سے آباد تھا۔ اس انگشت کی لمبائی 3.2سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں۔ لیزر سے اسکی سہ جہتی تصویر لی گئی۔ پہلے سے دریافت شدہ مختلف انسانوں کی باقیات سے اس کا تقابل کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ مذکورہ انگشت شہادت موجودہ بنی نو انساں کے گروہ ہی سے تعلق رکھتی ہے۔ سائنس دانوں نے مزید کہا کہ موجود ہ سعودی عرب جیسا کہ اب صحراءنظر آتا ہے ویسا نہیں تھا بلکہ یہاں جھیلیں اورسبزہ زارتھے۔ میکس بلینک مائیکل انسٹی ٹیوٹ کے سائنٹسٹ نے بتایا کہ ہمارا انکشاف یہ ہے کہ جزیرہ عرب میں 10ہزار جھیلیں تھیں۔ ان میں سے 200کا ہم معائنہ کرچکے ہیں جبکہ 80فیصد کے حوالے سے تاریخی شواہد بتا رہے ہیں کہ وہ بھی یہاں موجود تھیں۔
 

شیئر: