Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وکیل نے امریکی خاتون سے مطلوبہ محنتانہ وصول کرلیا

ریاض.... سعودی وکیل نے امریکی خاتون سے عدالت کے ذریعے 2.25 ملین ریال حق وکالت حاصل کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون نے وکالت کا محنتانہ یہ کہہ کر روک لیا تھا کہ وکیل نے اپنا فرض بہتر شکل میں ادا نہیں کیا، کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔ خاتون نے وکالت نامہ منسوخ بھی کردیا تھا۔ امریکی خاتون کا 15 ملین ریال چیک کا معاملہ چل رہا تھا۔ جب اس نے یہ دیکھا کہ مقدمہ کا فیصلہ ہونے والا ہے ، اس نے محنتانے سے بچنے کیلئے وکیل کے نام جاری کردہ توکیل منسوخ کردی اور الزام یہ عائد کیا کہ وکیل اپنے فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ سعودی وکیل نے محنتانے کا مقدمہ عدالت میں دائر کردیا جہاں سے فیصلہ اس کے حق میں ہوگیا ، پھر اپیل کورٹ نے بھی اس کی توثیق کردی۔ 

شیئر: