Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری غلام محمدکے اعزاز میں تقریب

طائف (ابو علی بڈانی)چوہدری محمد اسد نے طائف میں پاکستان سے آئے ہوئے چوہدری غلام محمد بریار کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام نے شیر کو کامیابی دلا کر ثابت کردیا کہ انہیں قائداعظم کا بنایا ہوا پاکستان ہی چاہئے۔ مہمان خصوصی غلام محمد بریار نے کہا کہ میںحج کی سعاد ت کیلئے آیا ہوں۔ حرمین شریفین میں اللہ تعالیٰ کا بیحد شکر ادا کیا کہ گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب کا اختتام سعودی عرب اور پاکستان کے ترقی و سلامتی کی دعاﺅں کیساتھ ہوا۔ 

شیئر: