Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس،زرداری اور فریال کی پھر طلبی

  کراچی ...ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلبی کا تیسرا نوٹس جار ی کردیا۔ دونوں کو4 اگست کی صبح ایف آئی اے اسلام آباد کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے اس سے قبل دونوں کو11 جولائی کوطلب کیا تھا تاہم الیکشن کی سرگرمیوں میں مصروفیت کے باعث31 جولائی تک مہلت طلب کی تھی ۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے 28جولائی کو طبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا تاہم فریال تالپور پیش نہیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں:یوسف گیلانی کیخلاف ریفرنس د ائر کرنے کی منظوری
 

شیئر: