Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپیکر شپ کی پیشکش نہیں ہوئی ،محمد میاں سومرو

اسلام آباد... سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارک دی۔ ملاقات میں انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ مجھے ابھی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی پیشکش نہیں ہوئی۔ اس لئے اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا تاہم کوئی بھی عہدہ دینا پارٹی کی صوابدید ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ کے مسائل سے آگاہ کر دیا۔ امید ہے کہ وہ وعدے کے مطابق اندرون سندھ کی پسماندگی دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہو چکی ۔ وز رائے اعلیٰ کے ناموں کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:خود پروٹوکول لوں گا نہ کسی کو لینے دونگا،عمران خان

شیئر: