Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون اپنی قربانی خود کرسکتی ہے، السند

ریاض۔۔۔۔ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السند نے واضح کیا کہ خاتون قربانی کا جانور خرید بھی سکتی ہے اور اسے اپنے اعزہ کی موجودگی میں ذبح بھی کرسکتی ہے۔ وہ سعودی چینل ’’الرسالہ‘‘سے نشر کئے جانیوالے فتویٰ کے پروگرام میں ایک سعودی خاتون کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ سعودی خاتون نے دریافت کیا تھا کہ کیا خواتین اپنے مال خاص سے قربانی کا جانور خرید کر از خود ذبح کرسکتی ہیں یا نہیں؟السند نے بتایا کہ قربانی سنت موکدہ ہے۔ جو مرد یا عورت قربانی کی استطاعت رکھتی ہو وہ قربانی کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اسلامی امور نے ضیوف الرحمان کی آگہی کیلئے سہ جہتی پروگرام کا افتتاح کر دیا

شیئر: