Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری کوتوہین عدالت پر 5سال کےلئے نا اہل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔ اس پر ٹوئٹر پر لوگوں کے ردعمل ملاحظہ کریں :
کیا سپریم کورٹ اب عدالت عظمیٰ اور خود چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے خادم رضوی کے خلاف بھی کارروائی کرےگی ؟طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے جو توہین آمیز زبان استعمال کی تھی وہ تو خادم کی زبان کے سامنے کچھ بھی نہ تھی ۔ 
مائزہ حمید لکھتی ہیں کہ فیصل آباد کےلئے افسوسناک خبر ہے لیکن شیر پھر دھاڑے گا ۔ 
احمد کا ٹوئٹ ہے کہ اب رانا ثناءاللہ کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر ملنے والی سزا کا انتظار ہے ۔ 
مومنہ باسط کہتی ہیں کہ اگرچہ طلال کو عمر بھر کےلئے نااہل قرار دینا چاہئے تھا لیکن اسے سبق سکھانے کےلئے 5سال نا اہل قرار دینا کافی ہے ۔ فیصلے سے پتہ چل گیا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ۔ 
سفیان قریشی کہتے ہیں کہ ایک اور اچھا دن! جمعرات پاکستان مسلم لیگ ن کےلئے اچھا دن نہیں رہا ۔ طلال چوہدری نا اہل قرار دے دیئے  گئے۔
طلال ناٹ چوہدری لکھتے ہیں کہ ”اسی لئے میں اپنا نام تبدیل کرنا چاہتا ہوں ۔ 
روشان کا ٹوئٹ ہے کہ ایک اور وکٹ گر گئی۔ 
اقراءاعوان بسمل لکھتی ہیں کہ چیف جسٹس صاحب آپ بہت اچھا کام کرر ہے ہیں ۔ سیلوٹ کرتی ہوں سر آپ کو ۔آپ عدالتی نظام بحال کر رہے ہیں ۔ اللہ آپ کو مزید ہمت اور طاقت عطا کرے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں