Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں16 لاکھ78ہزار ووٹ مسترد ہوئے

 
  اسلام آباد... غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ور ک فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عام اتخابات 2018میں ملک بھر میں16 لاکھ78ہزار ووٹ مسترد ہوئے ۔ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں مسترد ووٹوں کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں 9 لاکھ ، سندھ میں 4 لاکھ، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ ، بلوچستان میں ایک لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 4 ہزار ووٹ مسترد کئے گئے۔ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں اس مرتبہ مسترد ووٹوں کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 169 حلقے ایسے ہیں جہاں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جیت کے فرق سے زیادہ ہے۔ اگر مسترد شدہ ووٹوں کو بھی گنتی میں شامل کیا جاتا تو نتیجہ تبدیل ہوسکتا تھا۔
 

شیئر: