Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان سے ملیحہ لودھی کی ملاقات

 
اسلام آباد ...اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔عمران خان نے ملیحہ لودھی کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں رہنماو ں نے اقوام متحدہ کے امور پر بحث کی اور خارجہ پالیسی ،خطے کی صورتحال اور سفارتی شعبے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملیحہ لودھی نے مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق پاکستان کی کوششوں ور عالمی امور پر پاکستان کے موقف سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے اس دیرینہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

شیئر: