Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واپڈ ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں

 
ینگون:پاکستانی کلب واپڈا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین مینز کلب والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ واپڈا نے کوارٹر فائنل میں جاپانی کلب تورے ایروز کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے شکست دی۔ میانمار میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کلب واپڈا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپانی کلب تورے ایروز کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی کلب واپڈا نے پہلے سیٹ میں جاپانی کلب کو 25-21 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد اگلے 2سیٹس میں جاپانی کلب کا پلڑا بھاری رہا ۔ اس نے واپڈا کو 25-16 اور 25-23 سے زیر کر کے 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ چوتھے سیٹ میں پاکستانی کلب نے جاپانی کلب کو 31-29 سے ہرا کر مقابلہ 2-2 سیٹس سے برابر کر دیا۔آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں واپڈا نے جاپانی کلب کو 22-20 سے ہرا کر 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

شیئر: