Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر کی سمندری سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس

اسلام آباد..پاک بحریہ نے گوادر پورٹ کی سمندری سیکیورٹی اور اس سے منسلک سمندری راستوں کو لاحق روایتی اور غیر روایتی خطرات کا سامنا کرنے کے لئے ٹاسک فورس تیار کرلی۔پاک بحریہ کے مطابق ٹاسک فورس 88 بحری جہازوں، فاسٹ اٹیک کرافٹ، ایئرکرافٹ، ڈرونز اور نگرانی کے اثاثوں پر مشتمل ہوگی ۔میرینز کو سمندر اور گوادر کے اطراف میں سیکیورٹی آپریشنز کے لئے تعینات کیا جائے گا۔سی پیک کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بتایا کہ ٹاسک فورس منصوبے کی مجموعی سیکیورٹی کے لیے انتہائی کارگر ہوگی۔ راہداری کے زمینی راستوں کو خصوصی سیکیورٹی ڈو یژن کے ذریعے محفوظ بنایا جاچکا ۔اب سی پیک میں مرکزی حیثیت رکھنے والے گوادر کو بھی محفوظ بنایا جائے گا۔پاک بحریہ نے گوادر کی ساحلی علاقے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے کوسٹل سیکیورٹی اور ’ہاربر ڈیفنس فورس‘ بھی تشکیل دی ہے ۔ گوادرر میں چینی ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے ’فورس پروٹیکشن بٹالین‘ پہلے ہی تعینات ہے ۔
 

شیئر: