Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردہ تکفین کے دوران اٹھ کر بیٹھ گیا

مراکش ... مراکش کے ایک قریے میں مردہ تکفین کے دوران اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا۔ یہ منظر دیکھ کر مردہ کو نہلانے اور کفن پہنانے والے مراکشی امام کا ہارٹ فیل ہوگیا۔ مراکشی اخبارات نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ قریہ کی جامع مسجد میں نماز کے دوران ایک شخص بے ہوش ہوکر گر گیا۔ اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دیدیا۔ وفات نامہ جاری کردیا گیا۔ اعزہ نے اسکی قبر بھی تیار کرادی تھی۔ اسے نہلانے اور کفنانے والے امام کو ہارٹ فیل ہونے پر اسکی قبر میں دفنادیا گیا۔
 

شیئر: