Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی شہروں میں بارش، راولپنڈی میں ایمرجنسی

لاہور: مون سون کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں اس حوالے سے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق راول پنڈی میں گزشتہ رات 206 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں ڈوبے ہوئے علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے اور گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 168 ملی میٹر، مری میں 60 ملی میٹر، جہلم میں 48 اور بالا کوٹ میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج کہیں کہیں ہلکی بارش اور بعض مقامات پر بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
 

شیئر: