اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پرویز الٰہی کا نام فائنل
لاہور .... تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ق کے صدر پرویز الٰہی کا نام فائنل کر دیا۔پرویز الٰہی نے پنجاب کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے رابطے تیز کر دئیے ۔ پی ایم ایل ق کے ذرائع نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین کے ساتھ مسلم لیگ ن کے اراکین اور خصوصی طو رپر مسلم لیگ ن میں قائم فارورڈ بلاک کے اراکین سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔پرویزالٰہی کے ان رابطوں کا مقصد پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ کیلئے ہونے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ہے۔