Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں،عمران خان

  اسلام آباد ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بدھ کو قائم مقام امریکی سفیر جان ایف ہوور کی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید سرگرمی وقت کا تقاضا ہے۔ تحریک انصاف امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔ امریکہ کے ساتھ مستحکم تجارتی اور معاشی تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان، امریکہ اور خطے کے مفاد میں ہے۔پاک امریکہ تعلقات نے تاریخ میں کئی اتار چڑھاو دیکھے۔پاک، امریکہ تعلقات میں اتار چڑھاو کی بنیادی وجہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے۔ میں نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج امریکہ سے بھی سیاسی حل کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور قوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں۔ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے۔ 
مزید پڑھیں:عمران خان وزیر اعظم کا پروٹوکول دینے پر برہم

شیئر: