Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سعودی قوانین کی پابندی کریں، سفارتخانہ

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں موجود امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں ۔ ہم سب مملکت کے قوانین کے پابند ہیں۔ سفارتخانہ نے مملکت میں مقیم امریکی شہریوں کے نام پیغام میں یہ بات واضح کردی کہ اگر سعودی قانون کی خلاف ورزی پر کسی امریکی کو گرفتار کیا گیا تو امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ اسے جیل سے نکلوانے کیلئے مداخلت نہیں کرسکتا۔ سفارتخانہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی تحریر کیا کہ تمام امریکی شہری مملکت میں قیام کے دوران اس کے قوانین و ضوابط کے پابندرہیں، سفارتخانہ گرفتاری پر زیادہ سے زیادہ جیلوں میں ملاقات کا انتظام کرسکتا ہے اور ان کے مقدمہ کی پیروی میں حصہ لے سکتا ہے۔ سفارتخانہ نے کہا کہ جس کسی امریکی شہری کو کسی جرم کے ارتکاب پر قید کی لمبی سزا ہوگی بھاری جرمانہ ہوگا ، کوڑے لگانے کا فیصلہ ہوگا یا مملکت سے بیدخلی کا حکم جاری ہوگا اس میں سفارتخانہ کوئی مداخلت نہیں کریگا۔ مملکت میں نشہ آور اشیاء کے دھندے کی سزا موت ہے ۔ سعودی عہدیدار اس سلسلے میں کسی کو استثنیٰ نہیں دیتے۔کسٹم افسران ، ہوائی اڈوں ،بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ کے سامان کی بھی تلاشی لیتے ہیں ۔ سعودی عدالتیں شراب اور نشہ آور اشیاء کے جرائم میں سزا یافتہ امریکیوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتتی
مزید پڑھیں:- - - -غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے مزید حقوق

شیئر: