Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی وزٹ ویزوں کا حج کیلئے استعمال؟

طائف ۔۔۔۔۔سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ حج موسم کےد وران تجارتی وزٹ ویزوں کے حوالے سے سنگین خلاف ورزیاں سامنے آگئی ہیں۔ سعودی قانون کے بموجب تجارتی وزٹ ویزا حاصل کرنے والے کو یہ اقرار نامہ جمع کرانا پڑتا ہے کہ وہ مبینہ غرض پوری کرتے ہی سعودی عرب سے واپس چلا جائیگا اور تجارتی وزٹ ویزے کا فائدہ اٹھا کر عمرہ یا حج کی کوشش نہیں کریگا۔خلاف ورزی پر سزا کا مستحق ہوگا۔متعدد اداروں کی نمائندہ کمیٹی نے تجارتی وزٹ ویزوں کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ کو دیکھ کر سفارش کی ہے کہ سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل ہر تاجر کی سجل تجاری کے حوالے سے ضروری ، قانونی کارروائی کرے اور مذکورہ خلاف ورزی کے سدباب کیلئے اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں:- - - -امریکی سعودی قوانین کی پابندی کریں، سفارتخانہ

شیئر: