Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ہاو س سندھ بلڈوز ہو گا؟

کراچی ... تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحرک گورنر بنوں گا۔ ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا، صوبے کی ترقی کے لئے نیا ٹرینڈ لاو ں گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس تاریخی عمارت ہے۔ اسے بلڈوزنہیں کیاجاسکتا،وہاں تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ اسے پبلک کے لئے کھلواوں گا ۔گورنر سندھ کے عہدے کے لئے نامزدگی کے بعد کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نام فائنل ہوگیا۔ پارٹی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی دس سال میں بہت پیچھے چلا گیا ۔کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ حقیقی تبدیلی لےکرآئیں گے ۔ عمران خان کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ عمران خان کے پروگرام پر کیسے عملدرآمد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو ساتھ لے کر چلےںگے۔تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ہماری کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے ۔
مزید پڑھیں:نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی آج حلف برداری

شیئر: