Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی پرچم کے ساتھ غیر ملکی خاتون کے رقص کا نوٹس

  اسلام آباد..نیب نے قومی پرچم کے ساتھ پی آئی کے طیارے میں غیر ملکی خاتون کے رقص کی وڈیو کا نوٹس لے لیا۔چےئر مےن نےب نے پی آئی اے کے سی ای او سے اختےارات کے ناجائز استعمال پر جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ غیرملکی خاتون کی پی آئی اے کے طیارے اور رن وے پر قومی پرچم کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ نیب نے سوالات اٹھائے ہیں کہ غیر ملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور پھر جہاز تک کیسے پہنچی؟ ۔پی آئی اے کے طیارے میں رقص کرنے والی خاتون نے وڈیو بیان جاری کیا ہے ۔غیر ملکی خاتون نے اپنا نام ایوا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وڈیو کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ اگر ایسا ہے تو اس پر معذرت چاہتی ہوں۔میرا مقصد سیاحت کے فروغ کے لئے صرف مثبت پہلو کو اجاگر کرنا تھا۔ پی آئی اے کے طیارے میں کراچی سفر کرتے ہوئے وی لاگ کر رہی تھی۔ کسی نے مجھے کی کی چیلنج کرنے کا مشورہ دیا، جس پر میں نے سوچا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے یہ موثر چیز ہو گی۔ایوا نے کہاکہ اسے چند گھنٹوں کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور مثبت تبصرے موصول ہوئے ہیں۔غیر ملکی خاتون نے مزید کہاکہ میرا مقصد صرف مثبت پہلو کو اجاگر کرنا تھا۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کو اجاگر کرنے کے لئے اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہوں گی۔
مزید پڑھیں:ایک نئی14 اگست

شیئر: