Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوہن نے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی

ہالی و ڈ اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر لینڈسے لوہن نے ہراساںکئے جانے کے خلاف جاری مہم ”می ٹو“ پر دئیے گئے اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی ۔رواں ماہ ایک خصوصی انٹرویو میں لوہن نے اپنے متنازع بیان کے ساتھ کسی بھی اداکارہ کا نام لئے بغیر ہراساں کئے جانے والی خواتین کو آواز اٹھانے پر کمزور قرار دیا تھا۔اس انٹرویو کے بعد لوہن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے معذرت کرلی۔32 سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ بھی ہالی وڈ سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انہیں آج تک ہراساں کئے جانے کے واقعے سے دوچار نہیں ہونا پڑا جن خواتین کو ہراساں کیا گیا انہیں چاہئے کہ وہ پولیس میں رپورٹ درج کروائیں۔معروف امریکی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے بیان پر ان تمام خواتین سے معافی مانگی جنہیں ان کے بیان سے تکلیف پہنچی ۔
 
 

شیئر: