Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی جامعات کی طرف سے سعودی طلباءکا خیر مقدم

واشنگٹن .... امریکہ نے کینیڈا سے نکلنے والے سعودی طلباءکے لئے اپنی جامعات کے دروازے کھول دیئے۔ وائس آف امریکہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تنارع طول کھینچے گا۔ امریکی یونیورسٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا کو خیر باد کہنے والے ہزاروں سعودی طلباءکے داخلے پیشگی فیس کی ادائیگی کی شرط کے بغیر ہونگے۔ امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں نے کینیڈا سے نکلنے والے سعودی طلباءکیلئے اپنے دروازے کھول دیئے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی 100جامعات ہی ایسی ہیں جہاں غیر ملکیوں کو داخلے دیئے جاتے ہیں۔ 
 
 

شیئر: