Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر منتخب

ا سلام اباد ... قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ مکمل ہو گئی ۔ تحریک انصاف کی اسد قیصر اسپیکر منتخب ہوگئے۔انہوں نے276 ووٹ حاصل کئے پیپلز پارٹی و ہم خیال جماعتوں کے امیدوار خورشید شاہ نے 146ووٹ لئے ۔ اسپیکر نے کہا کہ خوش اسلوبی سے یہ مرحلہ طے ہوا ۔ 330 ارکان نے ووٹ ڈالے۔8 ووٹ مسترد ہوئے ۔ سبکدوش اسپیکر ایازصادق نے نئے اسپیکر اسد قیصر سے حلف لیا۔ اسپیکر کے انتخاب کے بعد ن لیگ نے ہنگامہ آرائی کی ۔جعلی مینڈیٹ نا منظور اور ووٹ کو عزت دوکے نعرے لگائے گئے ۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،اسد قیصر، خورشید شاہ اور موجودہ اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا۔عمران خان کے پاس ووٹ ڈالنے کیلئے شناختی کارڈ نہیں تھا۔عمران خان نے اسپیکرایاز صادق سے اجازت طلب کی۔پولنگ ایجنٹس کی رضامندی سے چیئرمین تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تاخیر سے قومی اسمبلی آئے۔ انہوں نے کالی پٹی باندھ کر ایوان میں شرکت کی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

شیئر: