Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف ہی وزارت عظمی کے امیدوار ہونگے، ن لیگ

  اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) نے وزیرِاعظم کے لئے امیدوار تبدیل کرنے کا پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ہی وزیرِاعظم کے امیدوار ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے ٹی وی انٹرویو میںکہا کہ پیپلز پارٹی اسپیکر کے لئے ہم سے ووٹ لینے کے بعد اب وزیرِاعظم کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اگر ن لیگ کے فیصلے بلاول بھٹو نے کرنے ہیں تو پیپلز پارٹی کے فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو دے دیں۔ آئندہ سے ہم ان کے اور وہ ہمارے فیصلے کر لیا کریں گے۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کی ڈکٹیشن تو مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بھی نہیں دیتے تھے۔شہباز شریف کو تبدیل کرنے کا مطالبہ مناسب نہیں ۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کیلئے پیپلزپارٹی وزیراعظم کیلئے ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گی۔تحریک انصاف کے امیدوار کوووٹ دے گی۔پیپلزپارٹی کی قیادت پر شدید دباو ہے ۔وہ اس دباو سے باہر نکلنے کی طاقت وسکت نہیں رکھتے۔ (ن) لیگ مکمل طور پر متحد ومنظم ہے اس میں تقسیم کی باتیں کرنے والے دیوانوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف متحد ہیں کہ ان کے درمیان سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی۔پارلیمنٹ میں مسلم لیگ بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ کسی سے اتحاد کی ضرورت نہیں۔دھاندلی سے کروڑوں عوام پر مسلط کی جانے والی حکومت کو آسانی کے ساتھ چلنے نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں:عامر لیاقت کا اسمبلی اجلاس میں اپنا انداز

شیئر: