Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں حکومت سازی کا فارمولہ طے؟

کوئٹہ ....بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر فارمولہ طے پا گیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بلامقا بلہ منتخب ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کا نام فائنل ہوگیا ۔ ڈپٹی اسپیکر شپ متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے حصے میں آئی ہے ۔ دونوں جماعتوں میں مشاور ت کے بعد ایک نام فائنل کردیا جائے گا ۔ فار مولے کے تحت اسپیکر اور وزیر اعلی بلوچستان عوامی پارٹی سے لیا جائے گا ۔ کابینہ میں6 وزرا اور2مشیر بھی لئے جائیں گے۔ ایم ایم اے،بی این پی مینگل ، بی این پی عوامی ، تحریک انصاف ، اور عوامی نیشنل پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گی۔ دریں اثناءبلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں نے جمعیت علماءاسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے حکومت میں شامل ہونے کی مخالفت کر دی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر جام کمال سے بی اے پی کے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں جماعتوں نے ملاقات کی اور واضح کردیا کہ اگر جمعیت علماءاسلام اور بی این پی مینگل حکومت میں شامل ہوگی تو ہم ان کے ساتھ نہیں چلیں گے ۔ 
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان کے بڑھتے مطالبات

شیئر: